Live Updates

عمران خان کا پاناماپیپرزکی انکوائری کیلئےسپریم کورٹ سے سوموٹو ایکشن کا مطالبہ

نوازشریف کی کرپشن کیخلاف نیب،ایف بی آر،الیکشن کمیشن کی طرح سپریم کورٹ کا بھی سوموٹو ایکشن لینا بنتا ہے،سانحہ کوئٹہ کے باعث سوچا تحریک کو آگے نہ لے جائیں،لیکن سوچا اس سے کرپٹ لوگوں کا فائدہ ہوگا،کرپشن کیخلاف تحریک اب رکے گی نہیں،راولپنڈی سے اگلی منزل لاہور ہے،اب توپیپلزپارٹی پربھی حملہ ہوگیاہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 13 اگست 2016 17:41

عمران خان کا پاناماپیپرزکی انکوائری کیلئےسپریم کورٹ سے سوموٹو ایکشن ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13اگست2016ء) :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم کی کرپشن پرسوموٹو ایکشن لیاجائے،نوازشریف کی کرپشن کیخلاف نیب،ایف بی آر،الیکشن کمیشن کی طرح سپریم کورٹ کا بھی سوموٹو ایکشن لینا بنتا ہے،سانحہ کوئٹہ کے باعث سوچا تھا کہ تحریک کو آگے نہ لے جائیں لیکن سوچا اس سے کرپٹ لوگوں کا فائدہ ہوگا،کرپشن کیخلاف تحریک اب رکے گی نہیں، راولپنڈی سے اگلی منزل لاہور ہے،یہ تحریک جمہوریت کو مضبوط کرنے اور وزیراعظم سے پاناما پیپرزپر جواب مانگنے کیلئے ہے، اب توپیپلزپارٹی پر بھی حملہ ہوگیاہے،پیپلزپارٹی نے اسمبلی میں زبردست ساتھ دیا۔

انہوں نے اپنی رہائشگاہ بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اسٹیٹس کو ہماری تحریک کو روکنا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

ہم نے پاناما پیپرزپر جواب مانگا لیکن وزیراعظم جواب دینے کی بجائے بلیک میل کررہے ہیں۔عوام دیکھ لیں پاناما لیکس پرہمارا کیا رویہ ہے جبکہ یورپین ممالک میں پاناما لیکس پر کیا رویہ تھا۔حسنی مبارک یا صدام نے جواب نہیں دینا لیکن جمہوریت میں ڈیوڈ کیمرون نے جواب دیا۔

ہمیں دھمکیاں دی جارہی ہیں۔خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے۔کہا جارہا ہے کہ شوکت خانم کی چیرٹی میں گھپلا ہورہا ہے۔جبکہ انکو پتا ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہورہا لیکن صرف بلیک میل ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب توپیپلزپارٹی پر بھی حملہ ہوگیاہے۔میں پھریہ کہتا ہوں کہ الزام لگانا ضروری ہے یا ایکشن لیا جاتا۔تین سال پنجاب میں حکومت رہی لیکن ایکشن کیوں نہ لیا گیا۔

میراسوال ہے کہ یہ کیوں باتیں کی جارہی ہیں۔اس طرح کے الزامات حکومت نہیں لگاتی بلکہ اپوزیشن لگاتی ہے۔حکومت کا کام ایکشن لینا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کیخلاف ہماری تحریک رکے گی نہیں۔سانحہ کوئٹہ بڑا سانحہ ہوا ہے۔ہم نے سوچا تھا کہ تحریک کو آگے نہ لے جائیں لیکن سوچا اس سے کرپٹ لوگوں کا فائدہ ہوگا۔یہ تحریک جمہوریت کو مضبوط کرنے اور وزیراعظم سے جواب مانگنے کیلئے ہے کہ پاناما پیپرز پر جواب دیاجائے۔

یہ تحریک اب رکے گی نہیں بلکہ آج اسلام آباد سے راولپنڈی پھر ریلی لاہور کی طرف جائیگی۔ہماری تحریک سے جمہوریت مضبوط ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اسمبلی میں زبردست ساتھ دیا۔مسلم لیگ(ن)کے لوگوں کو کہتا ہوں کہ آپکو پتا ہے کہ آپکا لیڈر کرپٹ ہے،وزیراعظم جھوٹ بول رہاہے۔لہذااپنے بچوں کی فکر کریں۔ہمارے ساتھ تحریک میں شامل ہوجاؤ۔مجھے فرق نہیں پڑے گا۔میرے پاس اتنا پیسہ ہے کہ اپنی عیش کی زندگی گزار سکتا ہوں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات