ابو ظہبی:غیر ملکی ٹیکسی ڈرائیور منشیات بیچنے کے جرم میں گرفتار

ہفتہ 13 اگست 2016 18:01

ابو ظہبی:غیر ملکی ٹیکسی ڈرائیور منشیات بیچنے کے جرم میں گرفتار

ابو ظہبی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔13 اگست 2016ء): ابوظہبی پولیس نے غیر ملکی ڈرائیور کو اپنی ہم وطن خواتین کو منشیات بیچنے کے جرم میں گرفتار کر لیاہے۔ پولیس ذرائع نے مقامی عدالت کو بتایا کے انہوں نے دو خواتین کو منشیات کے استعمال کے الزام میں گرفتار کیا تھا ۔ جنہوں دورانِ تفتیش بتایا کے وہ منشیات اپنے ہم وطن ایک ٹیکسی ڈرائیور سے لیتی تھیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے خواتین سے کی گئی تحقیقات کے بعد فلپائینی ڈرائیور کو بھی گرفتار کر لیا ۔جس کے قبضے سے حشیش اور ٹرماڈول گولیاں بھی برآمدہوئیں ۔تاہم فلپائینی ڈرائیور نے اپنے اوپر لگائے الزامات کی تردید کی ہے ۔ اس نے عدالت کو اپنے بیان میں کہا کہ وہ گولیاں صرف اپنے استعمال کے لیئے تھیں۔اور وہ کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں ہے ۔ عدالت نے کیس کی کا روائی اگلی پیشی تک ملتوی کر دی۔