بھارتی خفیہ ایجنسی”را“سی پیک کیخلاف متحرک ہے۔ڈی رینجرزسندھ

جرائم پیشہ افراد نے کراچی کو یرغمال بنارکھا تھا،3سال میں6ہزار سے زائد جرائم پیشہ افراد کوگرفتار کیا،کراچی آپریشن اسی شدت کے ساتھ جاری رہے گا۔میجر جنرل بلال اکبرکی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 13 اگست 2016 18:13

بھارتی خفیہ ایجنسی”را“سی پیک کیخلاف متحرک ہے۔ڈی رینجرزسندھ

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13اگست2016ء) :ڈی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“سی پیک منصوبے کیخلاف متحرک ہے،جرائم پیشہ افراد نے کراچی کو یرغمال بنارکھا تھا، 3سال میں 6ہزار سے زائد جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا،کراچی آپریشن اسی شدت کے ساتھ جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی آپریشن اسی شدت کے ساتھ جاری رہے گا۔رینجرز کوکراچی آپریشن کیلئے اختیارات ملنے سے کراچی کے حالات میں نمایاں بہتری آئی۔انہوں نے کہا کہ 3سال میں 6ہزار سے زائد جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا۔عسکری ونگز کے 855ٹارگٹ کلرز بھی گرفتار کیے۔جبکہ 1200کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔