چیئرمین پیمراکیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی

عدالت نے متنازعہ پیمرا سنیارٹی لسٹ پر عملدرآمد روک دیا تھا، عدالت کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔درخواست کا متن

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 13 اگست 2016 18:13

چیئرمین پیمراکیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13اگست2016ء) :چیئرمین پیمرا ابصار عالم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ہے،درخواست پیمرا اسسٹنٹ حافظ جمیل اصغرکی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق درخواست کے متن کہا گیا ہے کہ عدالت نے متنازعہ پیمرا سنیارٹی لسٹ پر عملدرآمد روک دیا تھا۔لیکن عدالت کے حکم امتناعی پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔درخواست گزار کے مطابق عدالت کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :