حساس اداروں کی جانب سے لاہور کے علاقے شاہدرہ میں کومبنگ آپریشن شروع

muhammad ali محمد علی ہفتہ 13 اگست 2016 18:55

حساس اداروں کی جانب سے لاہور کے علاقے شاہدرہ میں کومبنگ آپریشن شروع

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13اگست2016ء) حساس اداروں کی جانب سے لاہور کے علاقے شاہدرہ میں کومبنگ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے پنجاب کے دارالخلافہ لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاون میں کومبنگ آپریشن کیا جا رہا ہے جس میں بڑی تعداد میں سیکورٹی اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران علاقے میں گھر گھر تلاشی لی جا رہی ہے۔ آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ قبضے میں لیا گیا ہے جبکہ کئی افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :