سرگودھا پریس کلب کو ڈی سیل کروانے کیلئے لاہور پریس کلب اپنا اہم کردار ادا کریگا،شہباز میاں

ہفتہ 13 اگست 2016 18:59

سرگودھا پریس کلب کو ڈی سیل کروانے کیلئے لاہور پریس کلب اپنا اہم کردار ..

سرگودھا (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 13 اگست۔2016ء ) سرگودھا پریس کلب کو ڈی سیل کروانے کیلئے لاہور پریس کلب اپنا اہم کردار ادا کریگا ممبر شپ اور انتخابات کیلئے سرگودھا پریس کلب کے ممبران کو لاہور پریس کلب کے آئین سے رہنمائی لینی چاہیئے اور باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے جمہوری طرز عمل کو اپنا کر انتخابات کروائے جائیں اور جو بھی گروپ کامیاب ہو اس کو پریس کلب سرگودھا کا اقتدار منتقل کردیا جائے یہ اسی وقت ممکن ہوگا جب دونوں فریق آپس میں اتفاق رائے پیدا کرینگے ان خیالات کا اظہار لاہور پریس کلب کے صدر شہباز میاں نے سرگودھا پریس کلب کے جنرل سیکرٹری رانا ساجد اقبال کی قیادت میں ملنے والے صحافیوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ لاہور پریس کلب سرگودھا پریس کلب کو ڈی سیل کروانے کیلئے تمام فریقوں کو ایک میز پر اکٹھا کریگا اور تمام فریقوں کی گفتگو سننے کے بعد انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سے پریس کلب کو ڈی سیل کروانے کیلئے بات کریگا صدر پریس کلب لاہور نے کہا کہ سرگودھا پریس کلب ایک بڑا ادارہ ہے اور ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہونے کے ناطے اس کا سیل ہونا قابل مذمت ہے جو فریق آئین سے ماروا اقدام کرے وہ غلط ہے صحافیوں کو چاہیئے کہ وہ ملکر پریس کلب کو ڈی سیل کروانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں جب تک تمام فریق ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے نہیں ہونگے پریس کلب کا ڈی سیل ہونا مشکل ہوگا شہباز میاں نے لاہور پریس کلب کی جانب سے صحافیوں کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :