موک ایکسر سائز کا اہتمام

Mohammad Ali IPA محمد علی ہفتہ 13 اگست 2016 19:14

موک ایکسر سائز کا اہتمام

ہارون آباد(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 13 اگست۔2016ء )ہنگامی صورتحال سے نبٹنے کے لیے مشق کے سلسلہ میں ہارون آباد میں لاری اڈہ پر موک ایکسر سائز کا اہتمام کیا گیا جس میں سرکل پولیس ہارون آباد ،شہری دفاع اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے متعلقہ عملہ اور ایمبولینسس سمیت متعلقہ اہلکاروں نے حصہ لیا موک ایکسر سائز میں کسی بلاسٹ کی صورت میں بروئے کار لائے جانے والے تمام اقدامات کے تمام ترپہلوؤں کی عملی مشق کی گئی اور ہر دارے کے اہلکاروں نے اپنے اپنے فرائض مستعدی سے بجا لانے کا عملی مظاہرہ کیا جس سے موک ایکسر سائز کی اہمیت و افادیت اجاگر ہوئی موک ایکسر سائز میں شریک اہلکاروں کو ان کے انچارج مختلف ہدایات کے تحت اقدامات کرنے کے لیے سر گرم عمل نظر آئے متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ موک ایکسر سائز کا مقصد متعلقہ اداروں اور ان کے اہلکاروں کو کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نبٹنے کے لیے عملی طور پر تیار کر نا ہے ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں لاری اڈہ جنرل بس اسٹینڈ میں ون ویلنگ کے خلاف کمپین کے حوالہ سے اشتہارات بھی تقسیم کیے گئے جس پر ون ویلنگ کے نقصانات اور قانونی پہلو درج تھے ۔