بھارت میں جنسی خواہشات میں مبتلا سوشل میڈیا صارفین اخلاقیات کی تمام حدیں پار کرتے نظر آتے ہیں

ہوس کے بچاریوں نے بھارتی صدر پرناب مکھر جی کی بیٹی کوبھی نازیبا پیغامات بھیج دیئے

ہفتہ 13 اگست 2016 19:17

بھارت میں جنسی خواہشات میں مبتلا سوشل میڈیا صارفین اخلاقیات کی تمام ..

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 اگست ۔2016ء ) بھارت میں خواتین سے زیادتی اور انہیں جسمانی طور پر ہراساں کرنے کے واقعات تو عام ہیں ہی سوشل میڈیا پر بھی ہوس کے پجاریوں کی بڑی تعداد خواتین کو ہراساں کرنے لگی ہے۔بھارت میں جنسی خواہشات میں مبتلا سوشل میڈیا صارفین اخلاقیات کی تمام حدیں پار کرتے نظر آتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہوس سے مغلوب ایک شخص نے تو ملک کے صدر تک کا احترام نہیں کیا اور بھارتی صدر پرناب مکھر جی کی صاحبزادی اورمعروف سیاسی شخصیت شرمیشتھا مکھر جی کوفیس بک پر ایسے پیغامات بھیج دیئے جو کہ ناقابل بیان ہیں۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے اپنے فیس بک پیج پر شرمیشتھا مکھرجی کا کہنا تھا کہ پارتھا منڈال نامی ایک شخص نے انہیں فیس بک پر نازیبا پیغامات بھیجے تو پہلے خو مجھے خیال آیا کہ اس کو بلاک کردوں تاہم بعدمیں خیال آیا کہ میری خاموشی اس کی حوصلہ افزائی کرے گی اس لئے اس کو سبق سکھایا جانا چاہئے۔۔

متعلقہ عنوان :