آزاد کشمیر میں 2017تک ترنگا لہرائے گا،بھارتی وزیرمملکت جتیندر سنگھ کی بڑھک

ہفتہ 13 اگست 2016 19:27

آزاد کشمیر میں 2017تک ترنگا لہرائے گا،بھارتی وزیرمملکت جتیندر سنگھ کی ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اگست ۔2016ء) بھارتی وزیراعظم کے دفتر کے وزیر مملکت جتیندر سنگھ نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے زیر تسلط کشمیر میں 2017تک ترنگا لہرائے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق جتیندر سنگھ کا کہنا تھاکہ وزیراعظم نریندر مودی کی آزاد کشمیر کو پاکستان کے قبضے سے آزاد کرانے کیلئے خود کو وقف کرنے کی کال کے بعد ہم نے ملک میں یہ پیغام پھیلانا ہے کہ ہم نے پاکستان کے زیر تسلط کشمیر کو آزاد کرانے کیلئے ایک اور آزادی کی لڑائی شروع کرنی ہے۔

انکا کہنا تھاکہ اگلے سال تک ہم بڑی منزل حاصل کرلیں جب مظفر آبادمیں ترنگا لہرانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔جتیندر سنگھ کا بیان وزیراعظم نریندر مودی کی زیرصدارت کشمیر کے حوالے سے بلائی گئی کل جماعتی کانفرنس کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کے حل کیلئے آزاد کشمیر کے عوام کو بھی اسٹیک ہولڈر کے طور پر شامل کیا جائیگا۔مودی نے پاکستان پر الزام لگایا کہ وہ مقبوضہ کشمیر می ں جاری بدامنی میں ملوث ہے۔

متعلقہ عنوان :