اوول ٹیسٹ،یونس کی ڈبل سنچری ،میچ پاکستان کی مٹھی میں آگیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 13 اگست 2016 19:55

اوول ٹیسٹ،یونس کی ڈبل سنچری ،میچ پاکستان کی مٹھی میں آگیا

اوول (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 13اگست ۔2016ء) اوول ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کی پوری ٹیم 542رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ،شاہینوں کو میزبان ٹیم پر 214رنز کی مجموعی برتری حاصل ہے ۔ تیسرے دن کا کھیل شروع ہوا تو وکٹ کیپر سرفراز احمد نے یونس خان کے ہمراہ سکور کو آگے بڑھاتے ہوئے ساتویں وکٹ کے لیے 77رنز کی شراکت داری قائم کی جس کے بعد سرفراز 44رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے ،وہاب ریاض بھی زیادہ دیر یونس خان کا ساتھ نہ دے پائے اور 4رنز بنا کر معین علی کی گیند پر سٹمپ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستانی اننگز کی بساط جلد لپٹی نظر آرہی تھی تاہم محمد عامر نے یونس خان کے ہمراہ 9ویں وکٹ کے لیے 97قیمتی رنز کا اضافہ کرکے میچ پر پاکستان کی گرفت مضبوط کردی،اس دوران یونس خان نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی چھٹی ڈبل سنچری بھی مکمل کی ، وہ 218رنز بنا کر اینڈرسن کا شکار بنے ۔پاکستان کے آخری آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی سہیل خان تھے جو 2رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے ۔ محمد عامر 39رنز پر ناٹ آﺅٹ رہے۔انگلینڈ کیلئے فن اور ووکس نے تین ، تین ،معین علی نے دو جبکہ اینڈرسن اور براڈ نے ایک ، ایک آﺅ ٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :