اوول،یونس خان نے نیا ملکی ریکارڈ بنا ڈالا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 13 اگست 2016 21:04

اوول،یونس خان نے نیا ملکی ریکارڈ بنا ڈالا

اوول (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 13اگست ۔2016ء) قومی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز یونس خان نے نیا ملکی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے ۔ اوول ٹیسٹ کے تیسرے روز یونس نے انگلینڈ کیخلاف اپنے ٹیسٹ کیریئر کی چھٹی ڈبل سنچری مکمل کی جو انگلینڈ کیخلا ف ان کی پہلی ڈبل سنچری تھی جس کے ساتھ ہی وہ 6مختلف ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک کے خلاف ڈبل سنچری سکور کرنے والے واحد پاکستانی بلے باز بھی بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

38سالہ یونس خان اب تک آسٹریلیا (213)، انگلینڈ (218)، سری لنکا (313)، بھارت (267)، بنگلہ دیش (200 ناٹ آﺅٹ )اور زمبابوے (200ناٹ آﺅٹ ) کیخلاف ڈبل سنچریاں سکور کرچکے ہیں ، پاکستان نے انگلینڈ کے بعد متحدہ عرب امارات کے میدانوں پر ویسٹ انڈیزکیخلاف سیریز کھیلنی ہے اور اگر یونس ان کیخلاف بھی ڈبل سنچری بناتے ہیں تو اس کے بعد نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ ہی ایسی ٹیمیں رہ جائیں گی جن کے خلاف انہوں نے ڈبل سنچری سکور نہیں کی ہے ۔لیجنڈری پاکستانی بلے باز جاوید میانداد نے بھی پاکستان کے لیے 6ڈبل سنچریاں بنا رکھی ہیں تاہم ان میں 2نیوزی لینڈ کیخلاف تھیں ۔