سرکاری ملازمین کو سیاسی جلسے کرنے کی اجازت نہیں، سیاسی جلسے کرنا سرکاری ملازمین کا کام نہیں بلکہ یہ سیاسی کارکنوں کا کام ہے،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی وفد سے گفتگو

ہفتہ 13 اگست 2016 22:46

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اگست ۔2016ء) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے سرکاری ملازمین کو سیاسی جلسے کرنے کی اجازت نہیں ہے سیاسی جلسے کرنا سرکاری ملازمین کا کام نہیں بلکہ یہ سیاسی کارکنوں کا کام ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے پاور ملازمین بلتستان ریجن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برقیات کے تمام فیلڈ سٹاف کو ضروری بیلٹ، دستانوں اور ہیلمٹ کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے پاور کے مستقل کیے جانے والے سٹاف کو ڈائین کیڈر کے بجائے پی سی فورمیں تبدیل کرنے کیلئے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا گیا ہے محکمہ برقیات کے لائین مین فرائض کی انجام دہی کے دوران جابحق ہونے والوں کو شہداء پیکیج میں شامل کیا گیا ہے فیلڈ سٹاف کیلئے ریسک الاؤنس کیلئے کاغذی کاروائی کی جارہی ہے تمام فیلڈ سٹاف کوNAVTEC کے تحت تربیت کا انعقاد کیا جائیگا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ محکمہ برقیات کو کمپنی موڈ میں تبدیل کرنے کیلئے حکمت عملی پر غور کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :