امریکی ائر فورس کے چیف آف سٹاف جنرل ڈیوڈ لی گولڈفین کا ائر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

ائر چیف مارشل سہیل امان سے ملاقات ،دونوں رہنماؤں کا پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کو امور پر تبادلہ خیال

ہفتہ 13 اگست 2016 22:47

اسلام آباد ۔ 13 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 اگست ۔2016ء) امریکی ائر فورس کے چیف آف سٹاف جنرل ڈیوڈ لی گولڈفین نے ہفتہ کو ائر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ۔پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل سہیل امان نے ائر ہیڈ کوارٹرز آمد پر انکا خیر مقدم کیا۔امریکی ائر فورس کے سربراہ نے پی اے ایف کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شہداء کی یاد گار پر پھول چڑھائے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے دورے پر آئے معززمہمان کا پرنسپل سٹاف آفیسرز سے تعارف کرایا گیا۔بعدازاں انہوں نے ائر چیف مارشل سہیل امان سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں نے پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کو امور پر تبادلہ خیال کیا۔ائر چیف نے اس موقع پر جاری آپریشن ضرب عضب میں پاکستان کی مسلح افواج بالخصوص پی اے ایف کے کردار کو اجاگر کیا۔امریکی ائر فورس کے سربراہ نے پاکستان ائر فورس کی پیشہ ورانہ اور آپریشن ضرب عضب میں اہم کردار کو سراہا۔