جنرل حمید گل کی برسی کے تمام انتظامات مکمل، ملک بھر سے ہزاروں نوجوان شرکت کریں گے

فکر حمید گل ہی پاکستان کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے،تحریک جوانان پاکستان موجودہ نظام بوسیدہ، تبدیلی نظام پاکستان کا مقدر ہے، عبداﷲ حمید گل

اتوار 14 اگست 2016 16:46

راولپنڈی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 اگست ۔2016ء) آئی ایس آئی کے سابق جنرل حمید گل کی پہلی برسی آج اسلام آباد F-9پارک منائی جا رہی ہے۔ جس میں ملک بھر سے مختلف طبقہ فکر کی شخصیات اور بڑی تعداد میں تحریک جوانان پاکستان کے کارکنان شرکت کریں گے۔ راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک بھر میں جنرل حمید گل کے پینا فلکس لگا دیے گئے۔ جبکہ قافلے آج اسلام آباد پہنچیں گے۔

میڈیا کے لئے جاری بیان میں جنرل حمید گل کے فرزند اور چیئرمین جوانان پاکستان محمد عبداﷲ گل نے کہا کہ پاکستان کو آج سیاسی و معاشی بحران کا سامنا ہے جسکا حل موجودہ نظام میں ممکن نہیں موجودہ مغربی طرز جمہوریت نے پاکستان کا کچھ نہیں دیا اب وقت آگیا ہے کہ قوم کے نوجوان فکر حمید گل پر عمل پیرا ہوں اور تبدیلی نظام میں کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

اُن کا مزید کہنا تھا کہ آج ملک بھر سے جنرل حمید گل کے لاکھوں کروڑوں چاہنے والے انہیں خراج تحسین پیش کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنایا گیا تھا دنیا کا واحد ملک ہے جس کے آئین میں درج ہے کہ ہم انسانیت کی خدمت کے لیے ہیں مسلہ صرف یہ ہے کہ آج تک پاکستان کو وہ نظام نہیں دیا گیا جسکے لیے لاکھوں لوگو ں نے قربانیاں دی تھیں۔تحریک جوانان پاکستان کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر عرفان ، چیف آرگنائزر راولپنڈی ڈویژن خان محمد خان اور دیگر نے فکر حمید گل کنونشن کی تیاریوں کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تمام انتظامات مکمل ہیں شہر میں جگہ جگہ جنرل حمید گل کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بینرز آویزاں ہیں۔

کارکنان مختلف ریلیوں کی صورت میں ایوان قائد ایف ۹ پارک اسلام آباد پہنچیں گے جہاں چیئرمین تحریک جوانا ن پاکستان محمد عبداﷲ گل خصوصی خطاب کرئیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کنونشن تبدیلی نظام میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :