پاکستان نے انگلینڈ کو چوتھے ٹیسٹ میں 10وکٹوں سے شکست دے کر قوم کو جشن آزادی کا تحفہ دیدیا
قومی ٹیم نے سیریز 2-2 سے برابر کر دی، پاکستان نے 40 رنز کا ہدف بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر پورا کیا پاکستان کے یونس خان کو مین آف دی میچ ، مصباح الحق اور کرس ووکس کو مین آف دی سیریز کے ایوارڈز دئیے گئے
اتوار 14 اگست 2016 20:18
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14اگست۔2016ء) پاکستان نے انگلینڈ کو چوتھے ٹیسٹ میں 10وکٹوں سے شکست دے کر قوم کو جشن آزادی کا تحفہ دیدیا ۔قومی ٹیم نے چوتھا ٹیسٹ جیتنے کے ساتھ ساتھ انگلینڈ کی سیریز بھی 2-2 سے برابر کر دی۔ پاکستان نے 40 رنز کا معمولی ہدف بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا ۔اظہر علی نے چھکا مار کر میچ جیتا۔پاکستان کی جانب سے اظہر علی 30اور سمیع اسلم 12رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
قبل ازیں انگلینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 253 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔ انگلینڈ کی جانب سے جونی برسٹو 81، جوئے روٹ 39 اور معین علی 32 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے تباہ کن بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ وہاب ریاض نے 2 ، افتخار احمد اور سہیل خان نے 1-1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔(جاری ہے)
پاکستان کے یونس خان کو میچ میں ڈبل سنچری سکور کرنے پر مین آف دی میچ، مصباح الحق اور کرس ووکس کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دئیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق اوول کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے آخری ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ نے اپنے تیسرے دن کا سکور 4 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز اننگز کا آغاز کیا تو انگلینڈ کی پانچویں وکٹ 128 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب گرے بیلنس 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، انگلینڈ کے چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی معین علی تھے جو 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 253 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور پاکستان کو جیت کے لئے 40 رنز کا ہدف دیا ۔ انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں جونی برسٹو 81، جوئے روٹ 39 اور معین علی 32 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے تباہ کن بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ وہاب ریاض نے 2 ، افتخار احمد اور سہیل خان نے 1-1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ پاکستان نے 40 رنز کا معمولی ہدف بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا ۔پاکستان کی جانب سے اظہر علی 30اور سمیع اسلم 12رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ پاکستان کے یونس خان کو میچ میں ڈبل سنچری سکور کرنے پر مین آف دی میچ ،مصباح الحق اور کرس ووکس کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دئیے گئے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.