نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرنے والے مختلف اداروں کے درمیان مزید رابطے کی ضرورت ہے‘ ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کے نتیجے میں ملک میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے‘وزیر دفاع خواجہ محمد آصف

اتوار 14 اگست 2016 21:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14اگست۔2016ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کے نتیجے میں ملک میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے‘ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرنے والے مختلف اداروں کے درمیان مزید رابطے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مطلوبہ نتائج کے اصول کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرنے والے مختلف اداروں کے درمیان مزید رابطے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے مختلف پہلوں پر کامیابی سے عمل درآمد کیا گیا ہے جبکہ باقی پرمقررہ وقت کے اندر عمل کیا جائے گا۔وزیر دفاع نے کہا کہ کراچی میں امن بحال کر دیا گیا جو کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت نمایاں کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کے نتیجے میں ملک میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔