اگر حکومت اپوزیشن کے ٹی او آرز پر بات کرنا چاہتی ہے تو ہم تیار ہیں‘ شاہ محمودقر یشی

اگر (ن) لیگ احتساب کی راہ میں رکاوٹیں ڈالتی رہی تو مجبورا تحر یک انصاف بھی کر پشن کے خلاف اور احتساب کیلئے سڑکوں پر جنگ لڑ رتی رہے گی ‘انٹر ویو

اتوار 14 اگست 2016 22:27

اگر حکومت اپوزیشن کے ٹی او آرز پر بات کرنا چاہتی ہے تو ہم تیار ہیں‘ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14اگست۔2016ء) تحر یک انصاف وائس چےئر مین شاہ محمودقر یشی نے کہا ہے کہ اگر حکومت اپوزیشن کے ٹی او آرز پر بات کرنا چاہتی ہے تو ہم تیار ہیں‘مگر وزیر اعظم کیخلاف آئین کے آرٹیکلز 62/63 کے تحت سپیکر قومی اسمبلی کے سامنے ریفرنس ضرور دائر کر یں گے‘ نواز شریف عوام کے مینڈیٹ پر پورا اترنے میں ناکام رہے‘ کر پشن کیخلاف تحر یک انصاف کی تحر یک احتساب جاری رہیگی ‘حکمرانوں کو آخرکار پانامہ لیکس کا حساب دینا پڑ یگا ۔

اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے شاہ محموقر یشی نے کہا کہ حکومت نے پہلے تو ٹی اوآرز کے معاملے پر سنجیدگی کا مظاہر ہ نہیں کیا لیکن اگر اب وہ سمجھتے ہیں کہ پار لیمانی کمیٹی میں ٹی اوآرز کا مسئلہ حل کیا جائے تو سب سے پہلے ان کو اپوزیشن کے ٹی اوآرز پر بات کر نا ہوگی کیونکہ ہمیں حکومت کے کر پشن بچاؤ پر مبنی ٹی اوآرز قابل قبول نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحر یک احتساب کا میاب ہو رہی کیونکہ عوام عمران خان کی کال پر سڑکوں پر نکل آئی ہے اور اگر (ن) لیگ احتساب کی راہ میں رکاوٹیں ڈالتی رہی تو مجبورا تحر یک انصاف بھی کر پشن کے خلاف اور احتساب کیلئے سڑکوں پر جنگ لڑ رتی رہیگی ۔

انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس پر حکمران بھاگنا چاہ رہے ہیں مگر تحر یک انصاف اور عوام انکی راہ میں رکاوٹ ہیں ان سے پانامہ لیکس کا مکمل حساب لیا جا ئیگا۔

متعلقہ عنوان :