بالی ووڈ کے سپر اسٹار انیل کپور نے پاکستان کی جشن آزادی کے موقع پر پاکستانی قوم کو مبارکباد دیدی

اتوار 14 اگست 2016 23:24

بالی ووڈ کے سپر اسٹار انیل کپور نے پاکستان کی جشن آزادی کے موقع پر پاکستانی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14اگست۔2016ء) بالی ووڈ کے سپر اسٹار انیل کپور نے پاکستان کی جشن آزادی کے موقع پر پاکستانی قوم کو مبارکباد دی ہے۔پاکستان کے جشن آزادی کے موقع پر بھارت سے مبارکباد کا پیغام بھیجنا کسی بھی نامور بھارتی شخصیت کے لیے کئی مسائل کھڑے کرسکتا ہے لیکن بالی ووڈ کے سپر اسٹار نے پاکستان کے جشن آزادی کے موقع پر پاکستانی قوم کے نام پیغام بھیج کر پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ کے سپراسٹار انیل کپور نے پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی قوم کو مبارک باد پیش کی ہے جس کے لیے انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرکا سہارا لیا۔ اپنی ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موجود تمام بھائیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، آئیں اس عزم کا اظہار کریں کہ ہم ہرروز اپنی آزادی کو خوشی اور مسرت سے منائیں۔