سرگودھا: بغیر پائلٹ طیارہ گر کر تباہ ۔ پولیس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 15 اگست 2016 13:54

سرگودھا: بغیر پائلٹ طیارہ گر کر تباہ ۔ پولیس

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 اگست 2016ء) : سرگودھا کے علاقہ میں بغیر پائلٹ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق طیارہ 88 شمالی کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ طیارہ تباہ ہونےکے بعد ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق بغیر پائلٹ طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا، طیارے کی ہنگامی لینڈنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ترجمان کے مطابق حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :