لاڑکانہ:ممتازبھٹونے مسلم لیگ ن سے علیحدگی کا اعلان کردیا،ترجمان ابراہیم ابڑو

پیر 15 اگست 2016 14:48

لاڑکانہ:ممتازبھٹونے مسلم لیگ ن سے علیحدگی کا اعلان کردیا،ترجمان ابراہیم ..

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اگست2016 ء) ممتازبھٹونے مسلم لیگ ن سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں ممتاز بھٹو کی رہائش گاہ پر سندھ نیشنل فرنٹ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

ترجمان ابرہیم ابڑو نے بتایا کہ سندھ نیشنل فرنٹ کو مسلم لیگ ن سے الگ کر کے انفرادی حیثیت میں بحال کر دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ممتاز بھٹو نے بھی مسلم لیگ ن سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ جبکہ ممتاز بھٹو کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے حکومت میں آنے کےبعد مسلسل نظرانداز کیےرکھا، سندھ میں کرپشن کے خاتمے اور امن و امان کی بحالی کا وعدہ پورا نہیں کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :