Live Updates

آج پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے،حکومت کوٹف ٹائم دیں گے ،عوام جلدخوشخبری سنیں گے ، شیخ رشید

پیر 15 اگست 2016 23:02

آج پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے،حکومت کوٹف ٹائم دیں گے ،عوام جلدخوشخبری ..

اسلام آبادس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 اگست ۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ آج پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے ، حکومت کوٹف ٹائم دیں گے ،عوام جلدخوشخبری سنے گی کیوں کہ ملک میں چیزیں تبدیل ہورہی ہیں کیوں کہ عوام میں شعوراجاگرہوگیاہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پیرکے روزپارلیمنٹ ہاوٴ س کے باہرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

شیخ رشیدنے کہاکہ وزیراعظم کے خلاف تمام سیاسی جماعتیں اپنی اپنی جدوجہد کریں گی ،لیکن اختتام اکٹھاہوگا،وقت آگیاہے کہ ملک سے کرپشن کاخاتمہ کرکے لوٹ مارکرنے والوں کااحتساب کیاجائے ،نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اب مکمل پلان پرعملدرآمدہوگا،نیشنل ایکشن پلان جاری ہے اورآئندہ دنوں میں مزیدبھرپورطریقے سے جاری رہے گا

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :