پوری قوم دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے،د ہشت گردوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں جاری ہیں ،اقتصادی ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ، مثبت اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے اسے بین الاقوامی اقتصادی اداروں نے پاکستان کو تیزی سے ترقی کرتے ہوئے ملکوں کی صفوں میں شامل کیا ہے

صدر ممنون حسین کا آل پاکستان فروٹس اینڈ ویجی ٹیبلز ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ مینگو فیسٹول کی تقریب سے خطاب

پیر 15 اگست 2016 23:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 اگست ۔2016ء ) صدر مملکت ممنون حسین نے کہاہے کہ پوری قوم دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے ،دہشت گردوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں جاری ہیں ، اقتصادی ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ، مثبت اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے اسے بین الاقوامی اقتصادی اداروں نے پاکستان کو تیزی سے ترقی کرتے ہوئے ملکوں کی صفوں میں شامل کیا ہے۔

وہ پیر کو ایوان صدر میں آل پاکستان فروٹس اینڈ ویجی ٹیبلز ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ مینگو فیسٹول کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔نمائش میں اسلام آباد میں مقیم سفارت کاروں کی بڑی تعداد کی شرکت کی صدر ممنون حسین نے کہاکہ پاکستانی آم دنیا کا بہترین آم ہے جسے ایک برانڈ کے طور پر روشناس کر انے کے لیے پیٹنٹ کرا یا جائے۔

(جاری ہے)

برآمدات کوعالمی معیارکیمطابق بنایا جائے تاکہ بین الاقوامی منڈیوں میں پاکستانی مانگ میں اضافہ ہو۔

پوری قوم دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ ممنون حسین نے کہاکہ دہشت گردوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں جاری ہیں،اسلام آباد: اقتصادی ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ مثبت اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے اسے بین الاقوامی اقتصادی اداروں نے پاکستان کو تیزی سے ترقی کرتے ہوئے ملکوں کی صفوں میں شامل کیا ہے۔صدر ممنون حسین نے کہاکہ اسلام آباد: معاشی ترقی کے لیے کاروباری طبقہ ریڑھ ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

آموں کی یہ نمائش پاکستان کو دنیا بھر میں متعارف کرانے کے لیے مفید ثابت ہو گی۔ تنظیم متعلقہ شعبے سے وابستہ پیشہ ور لوگوں کو جدید خطوط پر تربیت فراہم کرے۔ صدر مملکت نے کہاکہ دہشت گردی اور بد امنی پر قابو پانے کے لیے روزگار، انصاف کی فراہمی اور یکساں نظام تعلیم ضروری ہے۔ وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک و تحقیق سکندر حیات خان بوسن اور چیئرمین،پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن کے چیئرمین وحید احمد نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :