دبئی میں انگریزی زبان نہ بول پانے والے ٹیکسی ڈرائیورز کو نوکری سے نکال دیے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں: آر ٹی اے کی وضاحت

muhammad ali محمد علی منگل 16 اگست 2016 21:42

دبئی میں انگریزی زبان نہ بول پانے والے ٹیکسی ڈرائیورز کو نوکری سے نکال ..

دبئی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16اگست2016ء) آر ٹی اے کی جانب سے وضاحت دی گئی ہے کہ دبئی میں انگریزی زبان نہ بول پانے والے ٹیکسی ڈرائیورز کو نوکری سے نکال دیے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل ایک خبر منظر عام پر آئی تھی جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ دبئی میں انگریزی زبان نہ بول پانے والے ٹیکسی ڈرائیورز کو نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تاہم اس حوالے سے اب آر ٹی اے کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ اگر کسی شہری کی جانب سے شکایت کی جاتی ہے تو صرف یہ کیا جاتا ہے کہ متعلقہ ٹیکسی کمپنی کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اپنے ہاں کام کرنے والے ٹیکسی ڈرائیورز کو انگریزی زبان میں گفتگو کرنے کی تربیت دی جائے۔ تاہم کسی بھی کمپنی کو ہرگز یہ ہدایت نہیں کی جاتی کہ انگریزی نہ بول پانے والے ڈرائیورز کو نوکری سے نکال دیا جائے یا ایسے افراد کو ڈرائیورز کے طور پر نوکری نہ دی جائے۔

متعلقہ عنوان :