وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،کوئٹہ سول ہسپتال میں دہشتگردی کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی

جمعرات 18 اگست 2016 14:11

اسلام آباد ۔ 18اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اگست۔2016ء) وفاقی کابینہ نے کوئٹہ سول ہسپتال میں دہشتگردی کے المناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں نجی شعبہ کے ساتھ اشتراک کار سے لینڈ بینکنگ کیلئے جوائنٹ وینچر پالیسی اور پاک چین اقتصادی راہداری پر بریفنگ سمیت متعدد ایجنڈا آئٹمز پر غور کیا جائے گا۔