پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 240 کے ضمنی الیکشن کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ، مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 18 اگست 2016 23:08

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 240 کے ضمنی الیکشن کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ، ..

ڈیرہ غازی خان (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18اگست2016ء) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 240 کے ضمنی الیکشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے میں مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 240 میں ہونے والی ضمنی الیکشن کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ سامنے آ گیا ہے۔ غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار ممتاز بھٹو قیصرانی نے 30 ہزار 800 ووٹ حاصل کرکے میدان مار لیا ہے۔ جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار خواجہ داود نے غیر متوقو طور پر اچھا مقابلہ کرتے ہوئے 20 ہزار 200 ووٹ حاصل کیے۔