وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج کوٹہ میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

وفاقی وزیر نے اپنے حلقے کے450سے زائد کو حج پر لے جانے کی تیاریاں مکمل کر لیں سینیٹرز اور ارکان پارلیمنٹ کا کوٹہ نظر انداز کر دیاگیا،اراکین سیخ پا

جمعرات 18 اگست 2016 23:11

وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج کوٹہ میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 اگست ۔2016ء) وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج کوٹہ میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے،وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے اپنے حلقے کے450سے زائد کو حج پر لے جانے کی تیاریاں مکمل کر لیں،سینیٹرز اور ارکان پارلیمنٹ کا کوٹہ نظر انداز کر دیاگیا اراکین سیخ پا ہوگئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج کوٹہ میں شدید بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں اور وفاقی وزیر مذہبی امور نے ارکان اسمبلی کے کوٹے کو نظر انداز کردیا ہے جبکہ اپنے حلقے کے لوگوں کو ترجیح دیتے ہوئے450 سے زائد افراد کو حج پر بھیجنے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں ادھر ارکان اسمبلی حج کوٹہ نہ ملنے پر سیخ پا ہوگئے ہیں اور سردار محمد یوسف پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ سال بھی سردار محمد یوسف نے خدام حجاج کے نام پر اپنے حلقہ کے500سے زائد افراد کو حج پر بھیجا تھا