وزیراعلی شہبازشریف کی چین کے قونصلیٹ میں آمد ‘ چینی کونسل جنرل یو بورن سے ملاقات‘پاک چین تعلقات پر بات چیت

جمعرات 18 اگست 2016 23:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اگست ۔2016ء ) وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف آج چین کے قونصلیٹ میں گئے اور چینی کونسل جنرل یوبورن سے ملاقات کی،ملاقات میں پاک چین تعلقات کے فروغ اور چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت منصوبوں پر تبادلہ خیال ہوا -وزیراعلی محمد شہبازشریف نے چینی کونسل جنرل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاک چین دوستی کی مثال دنیا میں نہیں ملتی اور دونوں ملکوں کی دوستی مضبوط معاشی تعاون میں بدل چکی ہے- انہوں نے کہاکہ وزیراعظم محمد نوازشریف کے دور میں پاک چین تعلقات کو نئی جہت ملی ہے- چین کی قیادت اور حکومت نے 46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا پیکیج دے کر پاکستان سے دوستی کا حق نبھایا ہے- انہوں نے کہاکہ سی پیک کے تحت پنجاب سمیت پاکستان بھر میں منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے- سی پیک پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کا ضامن ہے جس سے پورے خطے میں ترقی کا نیا دو رشروع ہوگا-چینی کونسل جنرل یوبورن نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی محمدشہبازشریف نے ترقیاتی منصوبوں میں تیز رفتاری اور شفافیت کے ساتھ اعلی معیار کو یقینی بنایا ہے اور ان کی کارکردگی کو چین میں بھی سراہاجاتاہے -

متعلقہ عنوان :