سید خورشید شاہ نے پیپلز پارٹی کی طرف سے ستمبر میں حکومت مخالف تحریک چلانے کی خبروں کی تردید کردی

پیپلز پارٹی حکومت کے خلاف کوئی تحریک نہیں چلا رہی ، ستمبرمیں ملک بھر میں جلسے کرنے جا رہے ہیں ، ٹی او آرز کمیٹی میں جانے یا نہ جانے کا فیصلہ متحدہ اپوزیشن کی مشاورت سے ہو گا،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 18 اگست 2016 23:16

سید خورشید شاہ نے پیپلز پارٹی کی طرف سے ستمبر میں حکومت مخالف تحریک ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 اگست ۔2016ء ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے پیپلز پارٹی کی طرف سے ستمبر میں حکومت مخالف تحریک چلانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی حکومت کے خلاف کوئی تحریک نہیں چلا رہی ، ستمبر ملک بھر میں جلسے کرنے جا رہے ہیں ۔ وہ جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ، میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ حکومت کے خلاف ستمبر میں کوئی تحریک شروع کررہے ہیں یا سڑکوں پر احتجاج کریں گے ،میں نے یہ کہا تھا کہ پیپلز پارٹی ستمبر میں ملک بھر میں جلسے شروع کرنے جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی او آرز کمیٹی میں جانے یا نہ جانے کا فیصلہ متحدہ اپوزیشن کی مشاورت سے ہو گا۔