لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے بسوں کے کرایوں میں 5 روپے کا اضافہ کر دیا

بزرگ شہریوں اور معذور افراد مفت سفر کرتے رہیں‌گے ۔ ایل ٹی سی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 19 اگست 2016 12:07

لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے بسوں کے کرایوں میں 5 روپے کا اضافہ کر دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19اگست 2016ء) : لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے بسوں کے کرایوں میں 5 روپے کا اضافہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک اسٹاپ سے دوسرے اسٹاپ تک کا کرایہ 15 روپے سے بڑھا کر 20 روپے کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایل ٹی سی کے مطابق کرایوں میں اضافہ سی این جی کی حالیہ قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ جبکہ معذور افراد اور بزرگ شہری مفت سفر کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :