یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 60 پیسے کمی کا امکان ۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 19 اگست 2016 12:46

یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19اگست 2016ء): یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے جس کے تحت پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 60 پیسے کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ہے جس کے تحت پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 60 پیسے ، ہائی آکٹین کی قیمت میں 4 روپے 35 پیسے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 46 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 80 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔