کوئٹہ سول ہسپتال سانحے کی تحقیقات کا باقاعدہ آغاز ‘10روز بعد جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی تشکیل دیدی گئی

دہشت گردی کے واقعہ کے سہولت کاروں کا پتہ چلالیاگیاہے ‘ صوبائی حکومت

جمعہ 19 اگست 2016 14:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 اگست ۔2016ء) کوئٹہ سول ہسپتال سانحے کی تحقیقات کا باقاعدہ آغاز ‘10روز بعد جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی تشکیل دیدی گئی جبکہ صوبائی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ دہشت گردی کیواقعہ کیسہولت کاروں کا پتہ چلالیاگیاہے۔ تفصیلات کے مطابق 8اگست کو سانحہ سول ہسپتال کوئٹہ میں 74وکلا اور دیگر افراد جان کی بازی ہارگئے تھے ‘افسوسناک واقعہ سے کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں صف ماتم بچھ گئی تھی۔

سانحے کی تحقیقات کافوری آغاز نہیں کیاجاسکاتھااور10 روز کے بعد دہشت گردی کیاس واقعہ کی تحقیقات کیلئے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں جے آئی ٹی کی باقاعدہ تشکیل کااعلان کیاگیا ٹیم میں آئی ایس آئی ،ملٹری انٹیلی جنس، انٹیلی جنس بیورو اور پولیس کی اسپیشل برانچ کے سینئر افسران اور نمائندے شامل ہیں ‘پولیس حکام کے مطابق جے آئی ٹی نے تحقیقات کے حوالے سے کام شروع کردیاسانحہ کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنادی گئی جس کو ایس ایس پی انوسٹی گیشن ہیڈ کررہے ہیں ‘ تمام قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے نمائندے شامل ہیں ‘ان کی میٹنگز بھی ہوگئی ہے ‘ٹی او آر بھی ہوچکا ہے ‘یہ قانون قاعدے کے مطابق کام شروع کردیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سانحہ کے بعدکوئٹہ کے نواحی علاقوں میں کومبنگ آپریشن شروع کیاگیا،جس میں کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیاجن سے تفتیش شروع کر دی گئی ادھرصوبائی حکومت کا دعویٰ ہے کہ تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے اور اس کے سہولت کاروں کا پتہ لگالیاگیاہے۔