لاہور : نئی گاڑی خریدنے والوں‌کے لیے خوشخبری،

پنجاب حکومت کا گاڑی مالکان کو رجسٹریشن کے لیے ایکسائز دفتر کے چکروں سے بچانے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 19 اگست 2016 15:45

لاہور : نئی گاڑی خریدنے والوں‌کے لیے خوشخبری،

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19اگست 2016ء) : پنجاب حکومت نے شہریوں کی سہولت کے لیے شہریوں کو ایکسائز دفتروں کےچکر لگانے سے بچانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رکن اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ سلمان صوفی نے نئی گاڑی خریدنے والوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ اب کار ڈیلرز ہی گاڑی کی رجسٹریشن کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ڈی وی آر ایس کا کامیاب ٹرائل کر لیا گیا ہے۔ سلمان صوفی نے بتایا کہ ڈی وی آر ایس کا سافٹ وئیر پی آئی ٹی بی کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔ ڈی وی آر ایس پروگرام کے تحت رجسٹرڈ ڈیلر موقع پر ہی گاڑی رجسٹرڈ کرے گا۔

متعلقہ عنوان :