Live Updates

ناراض حکومتی سینیٹر سردار ذوالفقار کھوسہ نے حکو مت مخالف اتحاد کے لیے سر گرمیوں کا آغاز کر دیا

اپوزیشن دھرنوں سے حکومت ہلنے والی نہیں تاہم عوام عمران خان اور طاہر القادری کے موقف کی حمایت کرتے ہیں ‘گفتگو

جمعہ 19 اگست 2016 16:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 اگست ۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے ناراض سینیٹر سردار ذوالفقار کھوسہ نے حکو مت مخالف اتحاد کے لیے سر گرمیوں کا آغاز کر دیا ‘(ن) لیگ کے ناراض لوگوں سے سے بھی رابطہ کرنے کا فیصلہ ۔جمعہ کے روز گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سردار ذوالفقار کھوسہ نے کہا کہ اپوزیشن کے فی الحال اس لائق نہیں ہے کہ وہ حکومت کوچیلنج کر سکے‘اپوزیشن دھرنوں سے حکومت ہلنے والی نہیں تاہم عوام عمران خان اور طاہر القادری کے موقف کی حمایت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہزاروں لوگوں کو 3 ماہ تک سڑکوں پر ٹھہرانا معمولی کام نہیں ‘ ناراض لیگی اراکین کو اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم کچھ لوگ دوبارہ دیوار پر چڑھنے والے ہیں جدھر پلہ بھاری ہوا اسی طرف جھک جائیں گے ‘ لوگوں کو میٹرو بس یا اورنج ٹرین نہیں روزگار چاہئے لاہور میں اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود امن وامان کی صورتحال انتہائی دگرگوں ہے۔حکومتی بدعنوانیاں پکڑنے والے سرکاری افسروں کی ٹرانسفر کر دی جاتی ہے ، سوئی گیس اور پٹرولیم میں اربوں روپے کی بے ضابطگیاں ہوئیں ہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات