وزیراعظم نے نوجوانوں کی قرضہ سکیم کی بڑی تعداد میں درخواستوں کو مسترد کرنے کا نوٹس لے لیا
اسٹیٹ بینک درخواستیں مسترد کرنے کا تین دن میں فیکٹ فائنڈنگ آڈٹ کرے،نوازشریف کی ہدایت
جمعہ 19 اگست 2016 23:03
کراچی/ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 اگست ۔2016ء ) وزیراعظم نوازشریف نے نوجوانوں کی قرضہ سکیم کی بڑی تعداد میں درخواستوں کو مسترد کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک درخواستیں مسترد کرنے کا تین دن میں فیکٹ فائنڈنگ آڈٹ کرے ۔جمعہ کو وزیراعظم نوازشریف کی صدارت میں نیشنل بینک ہیڈکوآرٹرز میں اجلاس ہوا جس میں نوجوانوں کے لئے وزیراعظم قرضہ سکیم پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ، وزیراعظم نے نوجوانوں کی قرضہ سکیم کی بڑی تعداد میں درخواستوں کو مسترد کرنے کا نوٹس لے لیا اور کہا کہ اسٹیٹ بینک درخواستیں مسترد کرنے کا تین دن میں فیکٹ فائنڈنگ آڈٹ کرے ۔
اجلاس میں نوجوانو ں کے لئے وزیراعظم قرضہ سسکیم پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ وزیراعظم نے نوجوانوں کی قرضہ سکیم کی بڑی تعداد میں درخواستوں کو مسترد کرنے کا نوٹس لے لیا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک درخواستیں مسترد کرنے کا تین دن میں فیکٹ فائنڈنگ آڈٹ کرے ۔ درخواستیں مسترد کئے جانے کا ضلع وار تفصیلی ریکارڈ مرتب کیا جائے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں میں مایوسی کی بجائے امید پیدا کرنی ہے۔
میاں نوازشریف نے نیشنل بینک کی جانب سے سکیم کے تحت قرضہ فراہمی پر عدم استحکام کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل بینک قرضہ سکیم کے مطلوبہ اہداف حاصل نہیں کر سکا ۔ بینک کی سینئر انتظامیہ سکیم کے لئے تمام توانائیاں بروئے کار لائے کیونکہ سکیم کا مقصد بے روزگار نواجوانوں کو باعزت زندگی بسر کرنے کے قابل بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم قرضہ سکیم پر عمل درآمد میں تاخیر برداشت نہیں کر سکتے ، نیشنل بینک چھوٹ اور درمیانے کاروبار کے لئے قرضوں کی فراہمی پر توجہ دے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.