میڈیا ہاؤسز پر حملہ صحافت کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے، آفاق احمد
پیر 22 اگست 2016 21:49
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اگست ۔2016ء) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے اے آر وائی نیوز پر حملہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا حملہ بدترین دہشت گردی اور صحافت کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے ،سیکیورٹی ادارے میڈیا ہاؤسز کی سیکیورٹی مزید بڑھائیں اور پیشہ وارانہ سرگرمیوں میں مصروف پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔
اپنے مذمتی بیان میں آفاق احمد نے کہا کہ اے آر وائی نیوز پر حملہ سے دنیا بھر نے دیکھ لیا کہ کراچی کا امن کس نے تباہ کیا،مفاد پرست جماعت میں اگر سچ سننے کا حوصلہ نہیں تو سیاست چھوڑ دے ،عوام اور میڈیا کو دباؤ میں لانے کے حربے پہلے کامیاب ہوئے نہ اب ہونگے ۔آفاق احمد نے کہا کہ جس کا جی چاہتا ہے وہ ملکی اداروں کو گالیاں دینا شروع کردیتا ہے اور یہ سب اس وجہ سے ہوتا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں سیاسی حمایت اور سیٹوں کے چکر میں دہشت گردوں کی ناز برداریاں کرتی ہیں ،اگر ملک عزیز اور قیام امن پہلی ترجیح ہے تو یہ سلسلہ بند ہونا چاہئے ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.