رینجرز نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو رہا کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 اگست 2016 15:52

رینجرز نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو رہا کر دیا

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 اگست 2016ء) : رینجرز نے ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو رہا کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو گذشتہ شب ان کے آفس سے حراست میں لیا گیا تھا تاہم اب رینجرز نے انہیں رہا کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ میرے خلاف غداری کا مقدمہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستان سے محبت کرتا ہوں اور مرتے دم تک کرتا رہوں گا۔