ڈاکٹر عامر لیاقت نے ایم کیو ایم کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی منگل 23 اگست 2016 20:52

ڈاکٹر عامر لیاقت نے ایم کیو ایم کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23اگست2016ء) ڈاکٹر عامر لیاقت نے ایم کیو ایم کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت نے جماعت کو خیر آباد کہنے کا اعلان کر دیا ہے۔ عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ کل جو کچھ ہوا اس کے بعد اس سب کا دفاع کرنا ان کیلئے ناممکن ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

کل سے بہت پریشان ہوں اور اسی باعث ایم کیو ایم کو خیرآباد کہنے کا اعلان کرتا ہوں۔

عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ میرے لیے پاکستان سب کچھ ہے میں جو کچھ ہوں پاکستان کی وجہ سے ہوں۔ عامر لیاقت نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو سیاست چھوڑنے کا مشورہ بھی دیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی حالت اب ایسی نہیں ہے کہ وہ مزید سیاست اور پارٹی کا حصہ رہیں۔ الطاف حسین جب خود پر قابو نہیں رکھ سکتے تو سیاست چھوڑ کر کوئی اور کام کر لیں۔