ایم کیو ایم میں تبدیلی اسٹیبلشمنٹ کے دباؤ کے باعث آئی ہے ،ایم کیو ایم پاکستان ونگ کا فیصلہ بہتر ہے مگر دیکھنا یہ ہے کہ یہ فیصلہ مستقل ہے یا نہیں ، جس کا پتہ چند دن میں لگ جائے گا

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 23 اگست 2016 23:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اگست ۔2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم میں تبدیلی اسٹیبلشمنٹ کے دباؤ کے باعث آئی ہے ،ایم کیو ایم کے پاکستان ونگ کا فیصلہ بہتر ہے مگر دیکھنا یہ ہے کہ یہ فیصلہ مستقل ہے یا نہیں ، جس کا پتہ چند دن میں لگ جائے گا ۔

(جاری ہے)

منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کا فیصلہ بہتر ہے ،یہ فیصلہ الیکشن سے پہلے کر لینا چاہیے تھا اور ایم کیو ایم کی اپنی قائد سے علیحدگی پہلے ہی ہوجانی چاہیے تھی ۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم میں تبدیلی اسٹیبلشمنٹ کے دباؤ کے باعث آئی ہے مگر دیکھنا یہ ہے کہ یہ تبدیلی حقیقی اور مستقل ہے یا عارضی ہے اسکی حقیقت 8,10دن میں سامنے آ جائے گی ۔