نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 2روپے49پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 24 اگست 2016 11:27

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 2روپے49پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 اگست 2016ء) :نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 2روپے49پیسے فی یونٹ کمی کر دی ہے۔نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جولائی میں 10ارب71کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی ، جولائی میں بجلی کی لاگت 4 روپے رہے جبکہ صارفین سے بجلی کی قیمت 6 روپے 49 پیسے فی یونٹ وصول کی گئی، نیپرا کا کہنا ہے کہ تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین سے جولائی میں اضافی رقم کی وصولی کی جس پر اب بجلی کی قیمت میں کمی کر دی گئی ہے۔ البتہ ماہانہ تین سویونٹ استعمال کرنے والے صارفین اور کے الیکٹرک صارفین پر اس کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :