داود ابراہیم کے پاکستان میں‌ 9 میں‌سے 3 پتے غلط ثابت ہو گئے ۔ اقوام متحدہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 24 اگست 2016 15:26

داود ابراہیم کے پاکستان میں‌ 9 میں‌سے 3 پتے غلط ثابت ہو گئے ۔ اقوام ..

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 اگست 2016ء) : اقوام متحدہ کی کمیٹی کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان میں انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی رہائش اور تفریح کے فراہم کیے 9 ایڈریسز میں سے 3 غلط ہیں، جنہیں اقوام متحدہ نے اپنی فہرست سے خارج کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی القاعدہ سینکشن کمیٹی کی جانب سے خارج کیے گیئے تین ایڈریسز میں سے ایک اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کی اسلام آباد میں رہائش گاہ کا ہے ۔

تاہم بھارت کی جانب سے دئے گئے باقی 6 پتوں کو تاحال تبدیل یا ان میں کوئی ردو بدل نہیں کی گئی۔ اقوام متحدہ کو دئے گئے ایک ڈوزئیر میں بھارت نے ان 9 ایڈریسز کو داؤد ابراہیم کی سب سے زیادہ وزٹ کرنے والی جگہیں قرار دیا تھا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھارت کافی عرصہ سے یہ دعویٰ کرتا آیا ہے کہ انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم پاکستان میں مقیم ہے لیکن اقوام متحدہ کی جانب سے جاری یہ بیان بھارت کے منہ پر ایک طمانچے کے مترادف ہے۔

متعلقہ عنوان :