وزیراعظم نوازشریف اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ون آن ون ملاقات

ملاقات نیشنل ایکشن پلان سے متعلق جائزہ اجلاس کے بعد ہوئی،کراچی آپریشن کے مثبت اثرات ضائع نہیں ہونے دینگے،ملکی سالمیت کے خلاف کوئی سازش برداشت نہیں کی جائیگی۔وزیراعظم اورآرمی چیف کا اتفاق

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 24 اگست 2016 19:01

وزیراعظم نوازشریف اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ون آن ون ملاقات

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24اگست2016ء) :وزیراعظم محمدنوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی ہے،جس میں ملک کی مجموعی امن وامان اورکراچی آپریشن کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ون آن ون ملاقات نیشنل ایکشن پلان سے متعلق جائزہ اجلاس کے بعد ہوئی،وزیراعظم ہاؤس میں ہونیوالی ملاقات میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی آپریشن کے مثبت اثرات ضائع نہیں ہونے دینگے۔

وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف نے اتفاق کیا کہ ملکی سالمیت کے خلاف کوئی سازش برداشت نہیں کی جائیگی۔ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ کسی بھی قوت کو ملک کو غیر مستحکم کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔ کراچی آپریشن کے مثبت اثرات ضائع نہیں ہونے دینگے۔