ضابطہ اخلاق کی‌خلاف ورزی، عمران‌خان کو جہلم کے ضلعی ریٹرننگ افسر کی جانب سے 27 اگست کو حاضر ہونے کا حکم

muhammad ali محمد علی بدھ 24 اگست 2016 23:15

ضابطہ اخلاق کی‌خلاف ورزی، عمران‌خان کو جہلم کے ضلعی ریٹرننگ افسر ..

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 اگست ۔2016ء) ضابطہ اخلاق کی‌ خلاف ورزی پر عمران‌ خان کو جہلم کے ضلعی ریٹرننگ افسر کی جانب سے 27 اگست کو حاضر ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے ضمنی الیکشن کی کیمپین کے سلسلے میں جہلم میں ہونے والے جلسے میں شرکت کی گئی۔ اس حوالے سے اب ضلعی الیکنش کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عمران خان نے جلسے میں شرکت کرکے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔ عمران خان کو ضلعی ریٹرننگ افسر کی جانب سے 27 اگست کو حاضر ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔