ڈیرہ مرادجمالی،نصیرآباد اور ڈیرہ بگٹی کے سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کی اطلاعات پر سکیورٹی فورسز کا کومبنگ آپریشن

شدید فائرنگ کے تبادلے کے پعد پانچ شدت پسند ہلاک ،ٹھکانے تباہ کردیئے گئے

بدھ 24 اگست 2016 23:17

ڈیرہ مرادجمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 اگست ۔2016ء) نصیرآباد اور ڈیرہ بگٹی کے سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کی اطلاعات پر سکیورٹی فورسز کا کومبنگ آپریشن شدید فائرنگ کے تبادلے پانچ شدت پسند ہلاک ان کے ٹھکانے تباہ کردیئے گئے پانچوں شدت پسندوں کی نعشیش سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی میں سخت سیکورٹی میں منتقل کردی گئیں سکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی کے علاقے پولیس تھانہ چھترکی حدودمیں سکیورٹی فورسز نے کومبنگ آپریشن کرکے پانچ شدت پسند ہلاک کرکے ان کے ٹھکانے تباہ کردیئے گئے سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں کاتعلق کالعدم تنظیم سے بتایا گیا ہے ہلاک ہونیو الوں کی لاشوں کو چھترپولیس کے حوالے کردیا گیا جنہیں سول ہسپتال ڈیرہ مرادجمالی ضروری کاروائی کیلئے لایا گیا تاہم ان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے واقعے کی اطلاع ملتے ہیں سول ہسپتال ڈیرہ مرادجمالی میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹراورپیرامیڈیکل سٹاف کو ہائی الرٹ کردیا اورپولیس نے سول ہسپتال کے نزدیک سکیورٹی ہائی الرٹ کردی جبکہ ہلاک ہونے والے پانچوں شدت پسند کی شناخت نہیں ہو سکی ہے

متعلقہ عنوان :