وزیر اعلی سندھ نے ایم کیو ایم کے دفاتر گرانے سے متعلق اجلاس طلب کر لیا

سندھ حکومت کا سرکاری زمینوں‌پر قائم ایم کیو ایم کے دفاتر کو گرانے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 اگست 2016 15:55

وزیر اعلی سندھ نے ایم کیو ایم کے دفاتر گرانے سے متعلق اجلاس طلب کر لیا

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25اگست 2016ء) : سندھ حکومت نے سرکاری زمینوں پر قائم ایم کیو ایم کے دفاتر کو گرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے سرکاری زمینوں پر قائم ایم کیو ایم کے دفاتر کو گرانے کا فیصلہ کیا۔ فیصلہ وزیر اعلیٰ ہاؤس سندھ میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی موجودگی میں کیا گیا۔ جس کے تحت ایم کیو ایم کے سرکاری زمینوں پر قائم دفاتر کو گرا دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ فلاحی زمینوں پر قائم دفاتر کو خالی کروایا جائے گا۔ جن دفاتر سے جرائم پیشہ افراد گرفتار ہوئے وہ دفاتر قائم نہیں رہیں گے۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ایم کیو ایم کے دفاتر گرانے سے متعلق اہم اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ جس میں مشیر قانون مرتضیٰ وہاب ، آئی جی سندھ اور دیگر شرکت کریں گے۔اجلاس میں ایم کیو ایم کے دفاتر گرانے سے متعلق حکمت عملی اور اس فیصلے پر عملدرآمد سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔