پاکستان نے آج آئی ایم ایف کو خیرباد کہہ دیاہے۔پرویزرشید

اب لندن سے کوئی بھی کراچی کو بند کرواسکتا اور نہ ہی شٹر بند ہڑتال کروائی جاسکتی ہے۔وفاقی وزیراطلاعات کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 27 اگست 2016 14:03

پاکستان نے آج آئی ایم ایف کو خیرباد کہہ دیاہے۔پرویزرشید

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27اگست2016ء) :وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہاہے کہ پاکستان نے آج آئی ایم ایف کو خیرباد کہہ دیاہے،اب لندن سے کوئی بھی کراچی کو بند کرواسکتا اور نہ ہی شٹر بند ہڑتال کروائی جاسکتی ہے۔انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیامیں دہشت گردی کی وجہ سے جانا جاتا تھا۔

(جاری ہے)

لیکن آج پاکستان سے دہشتگرد بھاگ رہے ہیں،اور بھاگنے والے دہشتگردوں کا پیچھا کیا جارہاہے۔انہوں نے کہا کہ اب لندن سے کوئی بھی کراچی کو بند نہیں کرواسکتا۔لندن والا نہ اب اپنی تصویر لگا سکتا ہے اور نہ ہی اب لندن والے کے کہنے پر کراچی بند ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر بتدریج عمل کیا جارہاہے،جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے کچھ نکات پر 100فیصد عمل ہو چکاہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد صحافت مضبوط جمہوریت اورمضبوط جمہوریت مستحکم معیشت سے جڑی ہے۔