خراب موسم:کراچی آنیوالی دوغیرملکی پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا

دونوں پروازوں کوقریب ترین ایئرپورٹ پر اترنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔سول ایوی ایشن

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 27 اگست 2016 14:03

خراب موسم:کراچی آنیوالی دوغیرملکی پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27اگست2016ء) :خراب موسم کے باعث کراچی آنیوالی دو غیرملکی پروازوں کا رخ موڑ دیا گیاہے،پروازوں کو قریب ترین ایئرپورٹ پر اترنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔جس کے پیش نظرکراچی ایئر پورٹ کے رن وے پر پانی کھڑا ہونے اور موسم خرابی کے باعث دو غیرملکی پروازوں کا رخ موڑ دیا گیاہے۔ایران سے آنیوالی پرواز کو زاہدان موڑ دیا گیا۔