وزیراعلی سندھ ،ڈی جی رینجرز کا شرپسندوں کیخلاف گھیرا تنگ کرنے پر اتفاق
ہفتہ 27 اگست 2016 16:44
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور سندھ ڈی جی رینجرز میجرجنرل بلال اکبر نے امن کی بحالی کیلئے جرائم پیشہ اور شرپسندوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ہفتہ کو ڈی جی رینجرزمیجرجنرل بلال اکبرنے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے وزیر اعلی ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں ٹارگیٹڈ آپریشن اور امن و امان کی صورتحال پر غور کیا گیا۔
ملاقات کے دوران ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ امن کی بحالی کیلئے پولیس رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آپس میں تعاون جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ شرپسندوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔(جاری ہے)
ڈی جی رینجرز نے بتایا کہ شر پسندوں کے خلاف کارروائیوں سے مثبت نتائج ملے ہیں۔ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کی جڑیں اکھاڑ دی جائیں گی۔
وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے والے جرائم پیشہ افراد سے کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ شرپسندوں کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ امن کی بحالی حکومت کا عزم ہے جو ہر صورت میں پورا کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آپس میں مکمل تعاون ہے جس کے باعث شہر میں شرپسندوں کے خلاف جاری کارروائیوں کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.