فاروق ستار نے لندن اور الطاف حسین سے قطع تعلقی کا اعلان کردیا

سیاسی کسمپرسی کی صورتحال ختم ہونی چاہیے،ایم کیوایم پر غیراعلانیہ پابندی ختم ہونی چاہیے،نائن زیرو تاحال غیرآئینی اورغیرقانونی طورپرسیل ہے،پس پردہ 4سے5ایم کیوایم بنانے پرکام ہورہاہے۔سربراہ ایم کیوایم پاکستان کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 27 اگست 2016 18:35

فاروق ستار نے لندن اور الطاف حسین سے قطع تعلقی کا اعلان کردیا

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27اگست2016ء) :ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے لندن اور الطاف حسین سے قطع تعلقی کا اعلان کردیاہے، سیاسی کسمپرسی کی صورتحال ختم ہونی چاہیے،ایم کیوایم پر غیراعلانیہ پابندی ختم ہونی چاہیے،نائن زیرو تاحال غیرآئینی اور غیرقانونی طور پر سیل ہے۔انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوام کوگمراہ کرنے والے ڈکشنری میں قطع تعلق کا مطلب دیکھ لیں۔

قطع تعلق کا مطلب ڈس کنیکٹ ہوتا ہے۔اب ہماری سنجیدگی پر شک نہ کیا جائے۔ایم کیوایم نے فیصلہ لینے کا اختیار اپنے ہاتھ میں لے لیاہے۔23اگست کو ہم نے ایک لکیر کھینچ دی ہے۔یہ فیصلہ ایم کیوایم کی تاریخ کا غیرمعمولی فیصلہ تھا۔ہم نے یہ فیصلہ کسی سے ڈکٹیشن لیے بغیر کیا۔انہوں نے کہا کہ نائن زیرو تاحال غیرآئینی اور غیرقانونی طور پر سیل ہے۔

(جاری ہے)

دفاترز توڑ کر سیاسی حق سے محروم کیا جارہا ہے۔

کیا وزیراعظم ہماری تشویش کا نوٹس لینگے۔جبکہ ایم کیوایم کا دفتر اس لیے بند ہے کہ 22اگست کو پاکستان مخالف بیان دیا،جس پر آپ نے بھی تاثر دیا کہ یہ بیان انفرادی ہے۔جب اس کے بعد ایم کیوایم نے 100فیصد اس سے قطع تعلق کرلیاہے۔فاروق ستار نے کہاکہ کارکنوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے نوبت یہاں تک آئی ہے کہ ہماری خواتین کارکنوں کو گرفتار کیا گیاہے۔ہم کہتے ہیں میڈیا ہاؤسز پر حملے میں ذمہ دار خواتین کو گرفتار کیا جائے تعاو ن کرینگے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کی سیاسی بندش ختم ہونی چاہیے۔ایم کیوایم پاکستان جہاں بھی کامیاب ہوئی اونرشپ ملنی چاہیے۔سیاسی اونرشپ خیرات میں نہیں مانگ رہے یہ ہمارا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ پس پردہ 4سے 5ایم کیوایم بنانے پر کام ہورہاہے۔