طوفانی بارش کے بعد ایدمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نثار سومرو کا ڈائریکٹر ہیلتھ رفیق شیخ کے ہمراہ ضلع کورنگی کا طوفانی دورہ

عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لئے شکایتی مراکز کو فعال اور مزید برسات کے پیش نظر افرادی قوت اور مشنری آن روڈ رکھا جائے‘نثار سومرو

ہفتہ 27 اگست 2016 21:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء ) وایر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو کی ہدایت پر طوفانی بارش کے بعد ایڈمنسٹریٹر نثار سومرو کا بلدیہ کورنگی میں میونسپل ایمرجنسی کا نفاذ ،افسران وملازمین میں چھٹیاں منسوخ ،ہفتہ وار تعطیل ختم اتوار کو بھی معمول کے مطابق بلدیہ کورنگی کے تمام دفاتر کھلے رہے گے اور عوامی خدمات کے حوالے سے فرائض انجام دینگے۔

(جاری ہے)

مزید متوقع بارش کے پیش نظر افرادی قوت اور مشنری کو آن روڈ رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نثار احمد سومرو نے محکمہ سینی ٹیشن کو ہدایت کی ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات بروئے کار لاتے ہوئے شاہراہوں اور گلیوں سے برساتی پانی کی بروقت نکاسی کو یقینی بنا یا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی رفیق شیخ کے ہمراہ ضلع کورنگی کے شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کا تفصیلی دورہ کرکے برساتی پانی کی نکاسی کے حوالے سے بلدیہ کورنگی کے تحت جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے مختلف علاقوں سے اپنی نگرانی میں برساتی پانی کی نکاسی کو یقینی بنا یا اس موقع پر موجود متعلقہ محکموں کے افسران کو ایڈمنسٹریٹر نثار احمد سومرو نے ہدایت کی کہ دوران برسات علاقائی مسائل کے بروقت حل کے لئے شکایتی مراکز کو فعال رکھا جائے کسی بھی ناگہانی صوتحال سے نمٹنے کے لئے افرادی قوت اور تمام تر دستیاب مشنری کو آن روڈ رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ نشیبی علاقوں کو خصوصی فوکس اور برساتی نالوں کی مکمل نگرانی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :