گزشتہ روز الطاف حسین کا فون آیا، انہیں صاف صاف کہہ دیا واپس نہیں آوں گی، پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا: ارم عظیم فاروقی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 27 اگست 2016 23:05

گزشتہ روز الطاف حسین کا فون آیا، انہیں صاف صاف کہہ دیا واپس نہیں آوں ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 اگست ۔2016ء) ارم عظیم فاروقی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ انہیں گزشتہ روز الطاف حسین کا فون آیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ کو حال ہی میں خیرآباد کہنے والی رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں گزشتہ روز الطاف حسین کی جانب سے ٹیلی فون کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس دوران الطاف حسین نے اپنی صفائی پیش کرنے کی کوشش کی لیکن میں نے انہیں بتا دیا کہ اب کبھی پارٹی میں واپس نہیں آوں گی۔ میں نے ان سے پاکستان مخالف نعرے لگانے کی وجہ بھی پوچھی تاہم انہوں نے جواب نہیں دیا تو میں نے پاکستان زندہ باز کا نعرہ لگا کر گفتگو ختم کر دی۔